Latest News Of Kashmir And Daily Newspaper

تحصیل منجاکوٹ میں دو الگ جگہوں پر حادثات رونما،دو لڑکیوں کی موت جبکہ دیگر زخمی۔

شوکت چودھری

راجوری// تحصیل منجاکوٹ کے نیالی اور کلالی علاقہ میں گزشتہ روز دو الگ الگ مقامات پر گاڑیاں حادثے کا شکار بن گئی جس کے نتیجہ میں دو لڑکیوں کی موت کے ساتھ ساتھ دیگر لوگ زخمی بھی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق راجوری سے منجاکوٹ کے دہری رلیوٹ کی جانب جا رہی ایک الٹو کار زیر نمبر JK11B 0271 منجاکوٹ کے نیالی مقام پر اچانک جموں و پونچھ شاہراہ سے نیچے اتر کر گر گئی۔بتایا گیا کہ الٹو گاڑی میں چار لوگ سوار تھے جس کے نتیجہ میں انیسا قیوم دختر محمد قیوم اور مہمونہ کوثر دختر ذاکر حسین کی کی موت واقع ہو گئی جبکہ دیگر کو شدید حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا کہ مہمونہ کوثر دختر ذاکر حسین کی موت گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں ہوئی۔وہیں منجاکوٹ کے کلالی علاقہ میں ایک ویگنار گاڑی بھی اچانک حادثے ک شکار بن گئی جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار تمام لوگ زخمی ہو گئے جس کے نتیجہ میں تمام زخمیوں کو پی ایچ سی منجاکوٹ میں لایا گیا۔ذرائع کے مطابق محمد شبیر ولد محمد یوسف،محمد قیوم ولد محمد یوسف کو زیادہ چوٹیں آنے پر گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری بھیج دیا گیا جبکہ محمد آشفاق ولد محمد یوسف اور رخسانہ کوثر زوجہ محمد اشفاق اور ان کے بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ ان تمام کو ابتدائی طبی امداد کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔