Latest News Of Kashmir And Daily Newspaper

جمعیۃ کے تعاون سے دہلی میں محبوس تبلیغی کارکنان کی وطن روانگی کا سلسلہ جاری

Friday, 15 May, 2.45 pm

Taasir Urdu News Network

نئی دہلی: بھلے ہی دہلی سرکار نے تبلیغی جماعت کے کارکنان کو کورنٹائن سینٹر سے چھٹی دینے کا فیصلہ کردیا ہو ، مگر ان کے گھر جانے کی راہ اس قدر آسان نہیں ہے ۔ایک طرف تو لاک ڈائون کی وجہ سے ا ن کیلئے سواری کامسئلہ ہے تو دوسری طرف جس جگہ وہ محبوس ہیں اور جہاںپہنچنا ہے ،ان دونوں اضلاع کے ڈی ایم؍ ایس ڈی ایم سے اجازت حاصل کرنا پڑتی ہے ۔جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹر ی مولانا محمود مدنی کی سرپرستی میں جمعیۃ کا ایک ٹاسک فورس چلچلاتی دھو پ میں گھنٹوں ایس ڈی ایم کے دفتر کے باہر کھڑے ہو کر یہ اجازت نامہ حاصل کر رہا ہے ۔گزشتہ شب بدرپور ، نیو فرینڈس کالونی، وزیر آباد ا اور دین دیال اپادھیا ئے مار گ کورینٹائن سینٹر سے تبلیغی کارکنان کو نکالنے میں پوری رات لگ گئی ، پھر جماعت کے احباب کو سحری کھلا کر روانہ کیا گیا ۔آج دن بھر سلطان پوری ، نریلا، دوارکا، وزیر آباد اور رائوز اوینو سے جماعت کے احباب روانہ کیے گئے ۔جمعیۃ کی ٹیم نے ان کیلئے گاڑی کا نظم کیا اور سفرو صحت سے متعلق اجا ز ت نامے حاصل کرکے ان کے حوالے کئے ۔ گجرا ت کی جماعت کو جب بھیجا گیا تو اس کیلئے گجرات کی حکومت سے آن لائن پرمیشن حاصل کئی گئی ، اس درمیان سفر سے متعلق دشواری بھی پیش آئی ، ایس ڈی ایم دفتر کے ذریعہ بتایا کہ گیارہ سیٹ والی ایک گاڑی میں صرف پانچ لوگوں کو اجازت ملے گی ۔ ظاہر سی بات ہے کہ گجرات کے طویل سفر میں چار پہیہ کی گاڑی کی مہنگی اجرت چکانی پڑتی ہے ، ایسے میںگیارہ سیٹ والی گاڑی پانچ لوگوں کیلئے کافی مہنگی ثابت ہوتی ۔اس طرح کی پریشانی کو بھی جمعیۃ علماء کے کارکنان نے حل کرنے کی کوشش کی ۔اسی طرح نریلا کورینٹائن سینٹر سے سیتاپور ، لکھنو اور مغربی بنگال اور آسام کے احباب کو بھی روانہ کیا گیا ۔ ان تما م امور کی انجام دہی کیلئے جمعیۃ علماء ہند کی ٹیم کی سر براہی مولانا حکیم الد ین قاسمی کررہے ہیں ۔ ان کے علاوہ مولانا دائو امینی، مولانا غیور احمد قاسمی،مولانا یسین جہازی ، مولانا ضیاء اللہ قاسمی ، مولانا عرفان قاسمی ، مولانا جمال قاسمی، وعظ امن، مولانا دلشاد سلطا نپور ی دہلی، قاری عبدالسمیع ، بھائی جاوید، مولانا رحمت اللہ ، حاجی محمد نسیم ،مولانا اسجد قاسمی پسونڈہ ، حاجی محمد فرمان قریشی ، حاجی نادر قریشی وغیرہ کے نام شامل ہیں ۔