۔
جموں کشمیر پہاڑی فورم قراداد تجدید عہد و اتحاد بر مقام شاہدرہ شریف درگاہ حضرت سید غلام شاہ بادشاہ رحمتہ اللہ روبرو گرینڈ پہاڑی قبایلی جرگہ کی رو سے اپنے بنیادی مقصد اور موقف کے ساتھ رواں دواں ہے ۔ پہاڑی فورم پہاڑی زبان بولنے والے قبائل کے اجتماعی سماجی مفادات تحفظ اور تعمیر ترقی سماجی تعلیمی پسماندگی کے علاؤہ دیگر مساہل کے پرامن اور با مقصد حل کیلئے حصول مقاصد کی راہ پر گامزن ہے ۔
حال ہی میں منعقد شدہ ایک ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے جموں کشمیر کے مختلف اضلاع کے پہاڑی لیڈراں سے باہمی رابطہ مہیم کا انعقاد کیا گیا جس دوران پہاڑی قبایلی نوجوان تعلیم یافتہ طبقہ کو روپیش مشکلات کے علاؤہ موجودہ کرونا وائرس کی وجہ سے طویل لاک ڈاؤن کے پیش نظر پہاڑی علاقوں میں غریب عوام کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا ۔ اس دوران مختلف۔ اضلاع کے پہاڑی لیڈراں نے بذریعہ ٹیلی کانفرنسنگ اپنے اپنے علاقوں کے عوام کو درپیش مشکلات سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں۔
اس دوران فورم کی ایپکس کمیٹی نے بہ اتفاق رائے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں کے عوام کو درپیش مندرجہ ذیل فوری مسائل کا ازالہ کیا جائے۔
1– پہاڑی ریزرویشن سرٹفکیٹ کے حصول میں آمدنی حد آٹھ لاکھ روپیہ کا جو بار لگایا گیا ہے ۔ اس ضمن حکومت سے پرزور مطالبہ کیاگیا ہے کہ حکومت وقت اس شرط کو فوری طور ختم کرکے حصول سرٹفکیٹ کی راہ درپیش مشکلات کو دور کرنے کے علاؤہ غریب پہاڑی علاقوں کے غریب بے روزگار عوام کو آیندہ چھ ماہ تک ہرماہ 10 کلو چاول 2 کلو چینی، 10کلو آٹا 2کلو تیل سیاہ فی کس یعنی ایک کنبہ کے ہر فرد کو بلا معاوضہ فراہم کیا جائے۔
2–جموں کشمیر کے منجملہ غریب اور مستحق عوام کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں مکین عوام کے لیے طبی سہولیات مفت ماسکیں سنیٹایز اور صابن وغیرہ بلا معاوضہ فراہم کی جائیں ۔
3– دور دراز پہاڑی علاقوں میں ڈاکٹروں و دیگر طبی عملے کی موجودگی اور ہسپتالوں میں ادویات کی وافر مقدار کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
4–پہاڑی علاقوں کے رہنے والے مجموعی عوام کے پشو یعنی مال مویشی کے لیے چارہ ادویات اور علاج معالجے کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
5–پہاڑی زبان بولنے والے نوجوان تعلیم یافتہ طبقہ کے لیے حصول پہاڑی ریزرویشن سرٹفکیٹ کی فراہمی کو آسان اور تیز رفتار بنایا جائے۔
6– دور دراز پہاڑی علاقوں کے طلباء انٹرنیٹ سروس یا دیگر سہولیات فراہم نہ ہونے کی وجہ سے ان لاین کلاسوں میں تسلی بخش شرکت نہیں کر پاتے ہیں لہذا پہاڑی علاقوں کے عوام کے لیے حصول تعلیم کے لئے متبادل راستہ تلاش کیا جائے۔
جموں کشمیر پہاڑی فورم قرارداد ہذا کی رو سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت ان جایز مانگوں پر فوری غور کرتے ہوئے جنگی بنیادوں پر ان مساہل کا حل تلاش کرے۔ٹیلی کانفرنسنگ میں ریاست کے ہر خطے سے نمایدگان نے شرکت فرما کر جایز مساہل کو منظر عام پر لایا گیا اور پہاڑی فورم کے سرپرست اعلیٰ جناب مظفر حسین بیگ صاحب کے نام ایک یاداشت کی ارسال کرتے ہوے جناب بیگ صاحب سے اپیل کی ہے کہ پہاڑی زبان بولنے والے قبائل کو شیڈولڈ ٹرایب درجہ میں شامل کرنے کے لیے۔ مرکزی حکومت اور وزیر اعظم ہند اور وزیر داخلہ ہند کے ساتھ جلد جلد معاملات میں مزید تیزرفتاری سے کام کرنے کے لیے اقدامات عمل میں لاے جائیں۔ فورم کی اس ٹیلی کانفرنسنگ کے دوران پہاڑی کے ان تمام لیڈروں کا درجہ بدرجہ شکریہ ادا کرتے ہوے ان کی انتھک کاوشوں اور محنت کیلئے خراجِ تحسین پیش گیا جنہوں نے اپنے ذاتی اغراض ومقاصد سے بالاتر ہو کر ہمیشہ اپنی خدمات بقائے قوم کیلئے وقف کی ہیں۔ اس دوران پہاڑی فورم سے وابستہ تمام مرحوم لیڈروں کو ان کی قربانی کیلئے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوے ان کے حق میں اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.