پٹنہ، 12 نومبر: روشنی کا تہوار دیوالی خوشی کی آمد کا اشارہ کرنے والی ہے۔ دیپالی اور چھٹھ کے تہوار پر لوگ اپنے پیاروں کے گھر آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ بازار میں خریداری کر رہے ہیں اور اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔ لیکن یہ بات ذہن میں رکھنا بہت ضروری ہے کہ کورونا کی وجہ سے اس بار کی دیوالی بالکل مختلف ہے۔ ہمیں اس دیوالی کو کئی طریقوں سے خصوصی بنانا ہے۔ دیپالی کا تہوار تاریکی پر روشنی کی فتح کے لئے منایا جاتا ہے۔ موجودہ دور میں، کوویڈ۔19 تاریکی کا مترادف نظر آرہا ہے۔ لیکن ہم روشنیوں کے تہوار، دیوالی کو تھوڑے احتیاط کے ساتھ مناکر لوگوں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹ سکتے ہیں۔ اس کے لئے ہمیں انفیکشن کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ دیوالی جیسے تہوار میں بھی صابن سے بار بار ہاتھ دھونے، ماسک پہننے اور 6 فٹ کا جسمانی فاصلہ رکھنے جیسے اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔
دیوالی پر خوشی بانٹیں، وائرس سے نہیں:دیوالی کے حوالے سے، وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ایک پوسٹر جاری کیا ہے، جس میں اپیل کی گئی ہے کہ دیوالی اور چھٹھ جیسے تہواروں پر کئے جانے والے اقدامات کا خیال رکھیں۔ وزارت نے اپیل کی ہے کہ اس گھڑی میں ہمیں خوشیاں بانٹنی ہے نہ کہ کورونا کا وائرس۔ اس لئے ضروری ہدایات پر عمل کریں۔ اگر آپ کے پاس موبائل فون، لیپ ٹاپ ہے تو، اس کے ذریعے آپ آن لائن اپنے رشتہ داروں کو مبارک باد دے سکتے ہیں۔
ان باتوں کو بھی ذہن میں رکھیں تا کہ محفوظ رہیں:٭گھر میں رہ کر دیپالی منائیں۔٭ تحائف دیتے یا لیتے وقت محتاط رہیں۔٭کم بھیڑ والے وقت میں خریداری کریں۔٭ضروری سامان کی فہرست بنائیں اور ایک ہی دکان پر خریداری کریں۔٭بازار میں گھوم کر خریداری سے گریز کریں۔٭تحفہ میں ماسک، سینیٹائزر دے کر انفیکشن کے تعلق ے بیداری پیدا کریں۔
سینیٹائزر کے استعمال سے آگاہ رہیں:دیپالی پر سینیٹائزر کے استعمال سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔ سینیٹائزر میں الکحل ہوتا ہے یہ تیزی سے آگ پکڑتا ہے، دیا جلانے سے پہلے اس کا استعمال نہ کریں، آتش بازی سے دور رہیں، اگر آپ چراغ روشن کر رہے ہیں تو، سینیٹائزر کو اپنے ساتھ نہ رکھیں، اسے آگ سے دور محفوظ مقام پر رکھیں، گھر پر بنی یا ڈبے میں بند مٹھائیاں ہی استعمال کریں۔ اگر کوئی مہمان دیوالی پر گھر پہنچے تو سب سے پہلے صابن اور پانی سے ہاتھ دھوائیں، گلے نہ لگائیں۔ اگر ان کے ذریعہ کوئی تحفہ دیا گیا ہے، تو اسے سنیٹائز ضرور کرلیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.