اسسٹنٹ ڈائریکٹر کپواڑہ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ۔
کپواڑہ 19جون/قومی ٹایمز
سرحدی ضلع کپواڑہ کے حدمتارکہ پر واقع گاوں نامی بڈھنمبل میں محکمہ امور صارفین کے ملازمین کی طرف سے راشن کی تقسیم کاری میں بھاری پیمانے پر خورد برد کیا گیا ہے مزکورہ علاقہ کے صارفین نے نمایندے کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ علاقہ میں سیکنڑوں کوینٹل آٹا وچاول کی سپلائی محکمہ امور صارفین کے ملازمین نے چوکیبل کے اطراف میں ہی فروخت کی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں راشن کی قلعت پائی جاتی ہے جبکہ مزکورہ علاقہ موسم سرما کے دوران ضلعی ہیڈ کوارٹر سے کٹ کر رہ جاتا ہے اور تقریباً برفباری کی وجہ سے باقی دنیا سے کٹ کر رہ جاتا ہے تاہم ان ایام کیلئے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی طرف سے مزکورہ علاقہ میں چھے ماہ کی راشن بشمول آٹا، چاول اور تیل خاکی ذخیرہ کیا جاتا ہے جبکہ سال دوہزار انیس کے ماہ ستمبر اکتوبر کے دوران اگر چہ راشن زخیرہ کی گئی تھی تاہم مزکورہ علاقہ میں تعنات گھاٹھ منشی نے اپنے سرکل آفیسر کے ساتھ ساز باز کرکے علاقہ میں ذخیرہ کرنے والے راشن کی خاصی مقدار بشمول آٹا وچاول ڈسپیچ سینٹر چوکیبل کےاطراف میں ہی فروخت کی ہے اور تیل خاکی جس کی مقدار دوہزار لیٹر بتائ جارہی ہے کو چوکیبل میں ہی چور بازار میں فروخت کیا گیا ہے اور اب تک بھی چور بازار میں فروخت شدہ راشن کا روپیہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے سے قاصر ہیں جبکہ مزکورہ سرکل میں تعنات گھاٹھ منشی اور سرکل آفیسر ایک طرف سے صارفین کی راشن ہڑپ کرنے میں مصروف عمل ہیں اور دوسری طرف سرکاری خزانے کو بھی راشن بلیک میں فروخت کرنے کے باوجود بھی رقومات جمع نہیں کیے ہیں ۔زرایع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں مزکورہ گاوں کی گرام پنچایت کمیٹی کے ممبران نے بی ڈی سی چیرمین بلاک چوکیبل کی وساطت سےجب یہ معاملہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ امور صارفین وعوامی تقسم کاری کپواڑہ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے معاملہ کی چھان بین کیلئے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی تاکہ معاملہ کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کریں ۔