Latest News Of Kashmir And Daily Newspaper

شوپیان میں بھاری برفباری،عبور و مرور میں مشکلات درپیش،ترجیح بنیادوں پر سڑکوں سے برف ہٹانے کی مانگ

  • سابقہ لیجسلیچر و نائب صدر جموں و کشمیر ،اپنی پارٹی

شوپیان میں بھاری برفباری نے زندگی کے ہر شعبے کو بری طرح سے متاثر کر دیا ہے۔شوپیان قصبہ میں دوفٹ کے قریب برف گری ہے جبکہ کنڈی اور بالائی علاقوں جیسے کلر،کاٹھوالن، ہیرپورہ، رام نگری، ریشی نگر ،شمشی پورہ، سدھو، شاداب ،دیو پورہ اور چھانچھ مرگ , نصر پورہ،دوناڑو پہلی پورہ اور سعد پورہ, علاقوں میں تین فٹ سے بھی زیادہ برف پڑی ہیے، جس سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور لگ بھگ سبھی بالائی علاقے ضلعی ہیڈ کوارٹر سے کٹ کر رہ گے ہیں۔جس کی وجہ سے اور تو اور شدید طرح کے مریضوں اور زچگی کے عمل سے دوچار خواتین تک کو ہسپتال تک پہچانا مشکل سے مشکل تر ہو گیا ہے۔ضلع کے بہت سے علاقوں میں لوگوں کو روڈ کنیکٹوٹی اور بجلی کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔
حکام سے گذارش ہے کہ وہ سبھی دستیاب وسائل اور ذرایع کو بروے کار لاکر سرعت کے ساتھ عوام کو درپیش مشکلات کا تدارک کریں۔ خاص کر سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر کریں اور سنیر آفیسران از خود راحت کاری کے امور نگرانی کا فریضہ انجام دیں