ضلع//کشتواڑ سے 45کلو میٹر دور واقع سنگھ پورہ علاقے میں دلدوز حادثہ پیش آیا جس میں ایک دوشیزہ کی نالے میں بہہ کرموت واقع ہوگئی جس کو 10روز کے بعد دلہن کا لباس پہننا تھاجبکہ اس کی بھابھی کو مقامی لوگوں نے بچالیا ۔کل بعد دوپہرسنگھ پورہ کے آری گام علاقہ میں جواں سالہ لڑکی و اسکی بھابھی اس وقت نالہ پار کرتے ہوئے بہہ گئیں جب وہ جنگل سے واپس اپنے گھر کی طرف آرہی تھیں۔دوشیزہ کی اسکی بھابھی کو لوگوں نے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ پانی کے تیز بہائو میں بہہ گئیں۔بعد میں مقامی لوگ ، پولیس ، ایس ڈی آر ایف و ریڈ کراس ٹیموں نے بچائوکارروائی شروع کی اوردیر شام آپریشن ملتوی کرنے کے بعد صبح پھر سے بچائو کارروائی شروع کی گئی جس دوران 8بجے صبح دوشیزہ کی نعش جائے حادثہ سے 800میٹر دور سے برآمد ہوئی ۔اس کی شناخت سونو دیوی دختر دیوراج کے طور ہوئی ہے ۔لڑکی کے رشتہ داروں نے بتایا کہ 10 روز بعد اسکی شادی ہونے والی تھی لیکن اس پہلے ہی وہ حادثے کاشکار ہوگئی اور دلہن کے بجائے گھر والوں کو نعش دیکھناپڑی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.