کپواڑہ 13مئ
/پیرزادہ الرشید
سرحدی ضلع کپواڑہ میں محکمہ آب رسانی سeب ڈیوژن ویلگام ہندوارہ کے ملازمین اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر عوام کی خدمت کرنے میں مصروف عمل رہتے ہیں جبکہ مزکورہ ڈیلیویجر ملازمین کو کبھی کبھار ہی تنخواہ ملتی ہے تاہم اسکے باوجود بھی مزکورہ ڈیلیویجر ملازمین اپنی جان کو خودکش نالہ کہمل کی موجوں میں ڈال کر بنگر گنڈ پایپ لاین کی مرمت کرتے ہیں تاکہ عوام کو مقدس مہینے میں اور لاک ڈاؤن کے دوران پینے کا صاف پانی میسر رہے جس پر علاقہ رامحال کے کے مقامی لوگوں نے مزکورہ ملازمین کی اس کاروائی کی سراہنا کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ ملازمین محکمہ آب رسانی میں بطور ڈیلیویجر عرصہ دراز سے کام کرتے ہیں اور اکثر اوقات تنخواہوں سے محروم رہتے ہیں جس کی وجہ سے مزکورہ ملازمین مالی بحران کے شکار ہیں اور اس کے باجود بھی عوامی خدمت کو جاری رکھے ہوئے ہیں اس عمل پر مقامی لوگوں نے انکی کافی سراہنا کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ ملازمین کو محکمہ آب رسانی میں مستقل بنیادوں پر تعینات کیا جانا چاہئے تاکہ مزکورہ ملازمین مالی بحران سے نجات پاکر عوام کی بے لوث خدمت جاری رکھیں گے ۔