۔
کپواڑہ 18اپریل/قومی ٹایمز
سرحدی ضلع کپواڑہ میں محکمہ امور صارفین وعوامی تقسیم کاری کی انفورس منٹ ونگ متحرک ٹی ایس اوہ محمد شفیع کی سر براہی میں خمریال، کلاروس لولاب میں کئ دکاندارو مرغ فروشوں اور سبزی فروشوں سے گراں بازاری کی پاداش میں ایک ہزار نو سو روپے بطور جرمانہ وصول کئے گئے ہیں اور اس دوران تاجر پیشہ افراد کو ہدایت دی گئی کہ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو لوٹنے والوں کو کسی بھی صورت میں نہیں بخشا جاے گا اور اگر کوئی دکاندار ایک بار جرمانہ ادا کرنے کے بعد بھی گراں بازاری کرتے ہوئے پکڑا جائے تو اسکی دکان سربمہر کی جاے گی جبکہ مقامی لوگوں نے ٹی ایس اوہ انفورسمنٹ ونگ محمد شفیع کی کار کردگی کی کافی سراہانہ کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ ٹی ایس اوہ کی کار کردگی سے عوام کو راحت مل رہی ہے اور گرافروشوں سے راحت مل رہی ہے