Latest News Of Kashmir And Daily Newspaper

محکمہ جنگلات ڈیوژن رامبن رینج گول کے کمپارٹمنٹ 32میں سر سبز سونے کا بے تحاشا کٹاو ۔

محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام سے توجہ کی مانگ(عوام)

سرینگر 24جون/قومی ٹایمز

وادی چناب کے فارسٹ ڈیوژن کے رینج گول میں سرسبز سونے کی لوٹ عروج پر محکمہ جنگلات کے آفیسران خاموش تماشائی علاقہ رامبن کے گرانٹ موڈ سے مقامی لوگوں کی ایک وفد نے ادارہ قومی ٹایمز کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ علاقہ میں متعلقہ کمپارٹمنٹ نمبر 32 رینج گول میں سر سبز سونے کی لوٹ کھسوٹ عروج پر ہے جبکہ محکمہ جنگلات کے ملازمین علاقہ میں سمگلروں کے ساتھ ساز باز کر کے سرسبز جنگلات کو فروخت کر رہے ہیں اور قومی سرمایہ کو کوڈیوں کے باو میں فروخت کر رہے ہیں جس کیلئے کوئی پرسان حال نہیں ہے مقامی لوگوں کے مطابق مزکورہ کمپارٹمنٹ میں جنگل سمگلر محکمہ جنگلات کے ملازمین بشمول فارسٹ اور بلاک فارسٹ آفیسر کے آشر واد سے مزکورہ کمپارٹمنٹ میں سر سبز درختان جنگلات کی کٹائ بنا خوف وڈر انجام دیکر مزکورہ رینج کے اطراف واکناف میں فروخت کر کے قومی میراث کو ہڑپ کر رہے ہیں جبکہ سمگلر اور محکمہ جنگلات کے ملازمین قومی سرمایہ کو فروخت کر کے اپنی آمدنی میں اضافہ کرتے ہیں اور دوسرئ جانب قومی سرمایہ کو ختم کیا جارہاہے جس کی ذمہ داری محکمہ جنگلات کے آفیسران پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے مزکورہ کمپارٹمنٹ کی حفاظت کیلئے محافظوں کے بجاے تبردار رکھے ہیں جو قومی سرمایہ کو لوٹ کر سرسبز جنگلات کو بنجر میں تبدیل کر رہے ہیں جبکہ مزکورہ کمپارٹمنٹ میں دوسال قبل لاکھوں روپے مالیت رقومات سے ایک کلوجر بنایا گیا تھا جس میں کافی پیڑ پودے اگ رہے تھے تاہم مزکورہ کلوجر دوسال میں ہی مکمل طور پر ختم کیا گیا ہے اور مزکورہ کلوجر کی زمین اس وقت بنجر بنی ہوئی اور اور مزکورہ کلوجر کی ارد گرد فینسنگ بھی چوروں کی نظر ہوگی اس سلسلے میں جب قومی ٹایمز نے مزکورہ رینج کے رینج آفیسر راجندر سنگھ سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ حال ہی میں مزکورہ رینج میں تعینات ہوئے ہیں اور ابھی کسی بھی معملے کی انکو مکمل جانکاری نہیں ہے تاہم سرسبز جنگلات کو نقصان پہنچا کی کسی کو اجازت نہیں دی جاے گی چاہئے وہ محکمہ کے ملازم ہوں یا سمگلر جو بھی سر سبز جنگلات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی انجام دی جائے گی ۔