Latest News Of Kashmir And Daily Newspaper

منزگام خانپورہ میں ترسیلی لاین عوام کیلئے جان لیواہ ۔محکمہ بجلی کے ملازمین خاموش تماشائی ۔

کپواڑہ 21جون/پیرزادہ الرشید

سرحدی ضلع کپواڑہ کے علاقہ رامحال میں قایم گاوں نامی منزگام کے خان محلہ میں بجلی کی ترسیلی لاینیں بوسیدہ ہوکر ہر روز راہ عام راستوں پر گرتی رہتی ہیں مزکورہ گاوں سے آئ ہوئ مقامی لوگوں کی ایک وفد نےحلقہ صدر پی ڈی پی محمد سلطان ملک اور سیاسی وسماجی کارکن خان اشرف آکاش کی سر براہی میں نمایندے کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ محلہ کی ترسیلی لائین بوسیدہ ہوچکی ہے اور ہر روز برقی رو چالو ہوتے ہی عبور ومرور کی راہوں پر اچانک گر جاتی ہیں جس سے عوام نہ کہ برقی رو سے محروم رہتا ہے بلکہ مزکورہ محلے کے عوام میں تشویش پیدا ہوگی ہے کہ کب کہاں برقی لاین اچھانک گرکر راہ چنلنے والوں کو اپنا نوالہ بنائے گی ۔وفد میں شامل سیاسی وسماجی کارکن خان اشرف آکاش اور حلقہ صدر پی ڈی پی محمد سلطان ملک نے نمایندے کو بتایا کہ مزکورہ محلے کی ترسیلی لاینیں محلے کے عوام کیلئے بنیادی سہولیات کے بجاے شدید عذاب بن چکی ہیں انہوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ عہدداران سے مانگ کرتے ہوئے بتا کہ مزکورہ گاوں سے ترسیلی لاینو کو ہٹا لیا جائے کیونکہ یا پھر مزکورہ گاوں میں ترسیلی لاینوں کی مرمت کی جاے تاکہ عوام کے جان ومال کو خطرح لاحق نہ ہو سکے انہوں نے مزید بتایا کہ مزکورہ گاوں میں محکمہ بجلی کا کوئی ملازم تعینات نہیں ہے جو مزکورہ گاوں کی ترسیلی لائینوں کی دیکھ ریکھ کر سکے جبکہ مزکورہ گاوں کے لوگوں سے محکمہ بجلی بھاری فیس وصول کرتا ہے اور قریب دس سال سے مزکورہ گاوں میں محکمہ بجلی کا کوئی ملازم مستقل بنیاد پر تعینات نہیں ہے جو بنیادی وجہ ہے کہ مزکورہ گاوں میں اکثر اوقات بجلی کا نظام درہم برہم رہتا ہے۔جبکہ مزکورہ گاوں کی ہائٹینشن لاین بھی کئ جگہوں پر سفیدوں کے درختان پر بندی ہوی ہے جوکہ عوام کی جان ومال کیلئے کسی بھی وقت ناقابل تلافی حادثات رونما کرسکیتی ہے ۔اس دوران انہوں نے محکمہ بجلی کے چیف انجینئر سے مانگ کرتے ہوئے بتایا کہ یا مزکورہ گاوں میں بجلی نظام درست کیا جائے اور اگر محکمہ میں فیس وصول کرنے کے باوجود بھی ترسیلی نظام درست کرنے کی فرصت نہیں ہے تو پھر مزکورہ محکمہ سے گزارش کی جاتی ہے کہ مزکورہ گاوں سے ترسیلی لاینوں کو سمیٹ کر لیجاے تاکہ عوام حادثات کے خطرات اور گراں فیس کی ادائیگی سے نجات مل سکے۔اس سلسلے میں جب نمایندے نے ایگزیکٹو انجینر محکمہ بجلی کپواڑہ سے فون پر رابطہ کرنا چاہا تاہم انہوں نے فون اٹھانے کی زحمت نہیں کی۔