Latest News Of Kashmir And Daily Newspaper

منشات کے خلاف کنڈی کرناہ میں عوام اور پولیس کے درمیان ہوا منعقد ایک اہم عوامی درباد ۔

سرینگر/ شفقت قاضی محمد

کنڈی کرناہ میں منشیات کے خلاف ایک عوامی دربارمنقد ہوا جس میں قاضی عبدل حمیدصاحب, محکمہ پولیس کے مدثر آحمد ،سب انسپکٹر فاروق احمد اور علاقے کے کیں ذی عزت شہری ، سماجی کارکنوں نے بھی حصہ لیا ۔
عوامی دربار میں لوگوں نے پولیس سے کہا کہ منشیات کی اس لڑائی میں علاقے کے ہر فرد کا تعاون پولیس کے ساتھ رہے گا تاکہ منشیات کی اس بدعت کو جڑ سے اکھاڈ دیں۔ اس موقعہ پرپولیس انسپکٹر مدثر احمد نے بھی بات کرتےہوے کہا کہ پولیس ہمیشہ عوام کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور منشیات میں ملوث عناصر کے خلاف سختی سے پیش آےگئ جو بھی منشیات کے اس کاروبار میں ملوث ہونگے ۔
کرناہ کنڈی پاین کے اس سماج سدہار پرگرام میں اس بات پر مقامی لوگوں اور پولیس نے اتفاق کا اظہار کیا ہے کہ منشیات کے خلاف مشترکہ طور پر کام کریگے۔ اس موقہ پر پولیس نے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے پچوں کو منشیات اس بدت سے دورہ رہنے کی تلقین کریں ۔اور ایسی عناصر سے ہوشار رہیں جو کس بھی غیر قانونی کاموں میں ملوث ہونگے۔

اس موقہ پر سماجی کارکن راجہ وقار احمد نےمحکمہ پولیس ،زی عزت شہریوں اور
اینٹی ڈرگ کمیٹی کنڈی کا شکریا ادا کیا، راجہ وقار نے امید ظاہر کی کہ ایسے پرگرام علاقے کے دوسرے مقاموں پر بھی منعقد کیے جایں ۔تاکہ عوام کو منشیات کے بارے میں جانکاری فرہم ہو۔

یہ عوامی بیداری کا پرگرام سماجی کارکن راجہ وقار اور ان کی ٹیم کی وسادت سے منعقد ہوا ۔ اس قدم پر لوگوں اور پولیس نے راجہ وقار کے اس اقدامات کی سرہانہ کی اس دوران نوجوانون سے اپیل کی گی کہ وہ اس مہم میں بھر پور تعاون پیش کریں ۔۔ اس دوران قاضی عبدل حمید صاحب نے بھی منشیات پر تفصیلی تبصرہ کرتے ہوے عوام کو اس کے نقصانات سائنس اور دین کی روشنی میں سمجھاے۔انھوں نے اس قدم کی سراہنا کی کہ
راجہ وقار نے زیعزت شہریوں،اور محکمہ پولیس کو اس پرگرام میں مدعو کیا ۔جسکی وجہ سے عوام اور پولیس کے درمیان آپسی تعلیقات کو وسطت مل سکے ۔