اشرف چراغ
کپوارہ// مودی سرکار کی دوسری مدت کا ایک سال مکمل کرنے پر بھاتیہ جنتا پارٹی مہلا مورچہ کی ضلع صدر کپوارہ شکیلہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت پارٹی ہائی کمان جن میں وزیر داخلہ امیت شاہ ،وزیر دفعہ راجناتھ سنگھ اور دیگر لیڈر شامل ہیں کو مبارک باد دی ہے ۔شکیلہ اختر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک ہارٹی نہیں بلکہ ایک کنبہ ہے ۔ایک بیان میں شکیلہ اختر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار نے ملک کی تعمیر و ترقی میں جو رول ادا کیا وہ قابل تحسین ہے جبکہ ان کی سرکار نے اقتصادی میدان میں ایک نئی مثال قائم کی ہے اور اس وقت ملک ترقی کی راہ ہر بڑھ رہا ہے ۔شکیلہ نے کہا کہ مودی سرکار نے غریبوں کے لئے بہت ساری سکیموں کو متعارف کر کے انہیں ایک نیا حوصلہ دیا ۔انہوں نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ یوٹی جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لئے مزید اقدامات اٹھائیں ۔