پاکستان (Pakistan) میں وزیر اعظم عمران خان کے سیاسی مشیر شہباز گل نے نواز شریف (Nawaz Sharif) پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ نیپال میں خفیہ میٹنگ کی ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف (Nawaz Sharif) کی سیاست میں واپسی کےبعد سے ہی پاکستان کی عمران حکومت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اب عمران خان کے سیاسی مشیر شہباز گل نے نواز شریف پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ہندوستان کے وزیراعظم کے ساتھ خفیہ میٹنگ کی ہے۔ شہبازگل نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کے ساتھ نیپال میں ایک خفیہ میٹنگ کی تھی۔ انہوں نے ہفتہ کے روز کہا کہ نواز شریف پاکستان مخالف نہیں ہیں، لیکن وہ تنگ ذہنیت کے حامل تاجر ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا کوئی پاکستانی تاجروزیراعظم مودی سے مل سکتا ہےِ؟ لیکن نواز شریف نے محکمہ خارجہ کو بغیر بتائے وزیر اعظم مودیکے ساتھ نیپال میں میٹنگ کی تھی۔ حالانکہ، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ دونوں لیڈروں کے درمیان یہ ملاقات کب ہوئی تھی۔ تصویر: پی آئی بی
پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے سیاسی مشیر شاہ باز گل اتنے پر ہی نہیں رکے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور ان کی فیملی کے ہندوستانی کے ساتھ ذاتی تاجرانہ تعلقات تھے۔ انہیں ان رابطوں سے بھی فائدہ ہوا۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسی لئے نواز شریف نے پاکستان عوامی تحریک کے لیڈرعلامہ طاہرالقادری کوعدالت میں پیش نہیں کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ طاہر القادری نے نواز شریف کے ہندوستان کے ساتھ مبینہ تعلقات کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔ (تصویر: نیوز 18 انگلش)
