Latest News Of Kashmir And Daily Newspaper

پہاڑی فورم کے ترجمان اعلیٰ سید محمد رفیق شاہ

پہاڑی فورم کے ترجمان اعلیٰ سید محمد رفیق شاہ نے فورم

کی ایما پر جاری ایک بیان میں شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوے مشہور معروف قداور وکلاء و قداور پہاڑی لیڈراں جناب سینر ایڈووکیٹ مرتضیٰ خان صاحب سابقہ رکن قانون سازیہ ، و سینر ایڈووکیٹ جناب محمد راشد قریشی صاحب سابقہ رکن قانون سازیہ کا پوری قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا ہے ۔ جنہوں نے بقائے قوم کی خاطر اپنے آپ کو رضا کارانہ طور پر پیش کرتے ہوے اس ناپاک سازش کا مقابلہ کرنے کا بہادرانہ فیصلہ لیا ہے جس ناپاک سازش کے تحت پہاڑی بولنے والے قبائل کو %4 فیصد ریزرویشن ملنے کے خلاف ایک گناونی اور خطرناک سازش کے تحت ہائی کورٹ آف جموں کشمیر میں ایک رٹ پٹیشن دائر کرکے غریب پسماندہ پہاڑی قبایلی طبقے کو ملنے والے جایز حقوق کو نقصان پہنچانے کی بیمانہ کوشش کی گئی ۔ 
جموں کشمیر پہاڑی فورم اس سازش کے پسمنظر میں چھپے ہو شر انگیز اور تنگ نظر گری ہوئی فطرت کے مالک عناصر کے ذلت آمیز اقدامات کی پرزور مزحمت کرتے ہوئے حکومت ہند اور ریاستی انتظامیہ کو باخبر کرنا چاہتا ہے کہ سماجی نابرابری ملکوں قوموں اور خطوں میں ایک سویل وار Civil war or class war یعنی خانہ جنگی کی وجہ ثابت ہوسکتی ہے ۔
لہذا حکومت ہند اور حکومت جموں کشمیر سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پہاڑی قبایل طبقہ کے ساتھ روا ناانصافی اور سماجی سیاسی معاشی تعصب کی بنیاد پر مبنی سابقہ پالیسی کا موجودہ مرکزی اور ریاستی حکومت جلد از جلد خاتمہ کرکے پہاڑی زبان بولنے والے قبائل کو فوری انصاف فراہم کرنے کی غرض سے ان کے جایزہ اور دیرنہ حل طلب مسائل کا حل تلاش کیا جانے