Latest News Of Kashmir And Daily Newspaper

پیغامِ عام

 میں بحثیت سرپنچ کیرن آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ اس نازک موڈ پہ اپنا اور اپنے اہل و عیال کا خاص خیال رکھیں اور میں خاص طور پر ماؤں'بہنوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں.چونکہ آج آپ بچوں کو گھر پر ہی تعلیم دیں.آپ آج بچوں کو پوری طرح سے اپنے بچوں کو قرآن و حدیث کی تعلیم سےروشناس کر سکتے ہو.جیسا کہ آپ بخوبی سے جانتے ہیں کہ اگر بچوں کو صیح تعلیم و تربیت نہ ہو تو اس کا سارا اثر عورت کو ہی اٹھانا پڑتا ہے.اسلئے آج آپ اپنے بچوں کو اپنے گھر پر ہی تعلیم و تربیت دیں.اپنے بچوں کو گھر سے نہ نکلنے دیں اور نہ ہی اپنے مردوں و بزرگوں کو. کیونکہ اگر سماج میں ایک اس بیماری کا شکار ہوگیا تو اس کا اثر پورے سماج کو اُٹھانا پڑتا ہے. اور آخر پر میں تمام کیرن کی سروِلنس ٹیم کا شکریہ آدا کرتی ہوں جنہوں نے اس نازک موڈ پہ اپنے فرائض دل اصلوبی سے انجام دئے. میں ( NRHM) کے ملازمین کا بے حد شکرگزار ہوں جو اس مشکل موڈ پر ہمارے شانہ بہ شانہ ہمارے ساتھ ہیں اور میں خاصکر رورل ڈولپمنٹ کے ملازمین و نریگا کے جانباز سپائیوں کا شکرا کرتی ہوں جنہوں نے ہمیشہ ہمارے مشکل آسان کئے اور آج بھی اس محکمہ کے ملازمین ہمارے ساتھ پہلی صف میں کھڑے ہیں. میں گورنمنٹ سے اپیل کرتی ہوں کہ جو عارضی ملازمین (NRHM)و رورل ڈولپمنٹ کے ہیں ان کو مستکل کیا جائے کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے اہل و عیال کو گھر میں چھوڈ کر ہمارے ساتھ شانہ بہ شانہ ہیں اور جو ہر مشکل وقت میں یہاں کی عوام کے مشکلوں کو اپنے کندھوں سے آسان کرتے ہیں.اللّہ اِن کے ہر مشکل آسان کرے'آمین''
  
آپ کی خیر خواہ                                                           بٹ انیسا سرپنچ کیرن