Latest News Of Kashmir And Daily Newspaper

کرالپورہ کپوارہ پولیس کی طرف سے منشیات مخالف مہم جاری رکھتے ہوئے ایک افراد گرفتار ایک سو گرام چرس ضبط۔

کپواڑہ 21جون /پیرازد الرشید

سر حدی ضلع کپواڑہ کے قصبہ کرالپورہ میں پولیس تھانہ کرالپورہ نے منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے 20 جون کو اایک مشتبہ افرادکو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ایک سو گرام چرس برآمد کیا گیا ۔ایس ایچ اوہ کرالپورہ عبدالرشید نے نمایندے کو بتایا کہ قصبہ کرالپورہ میں20جون کو انہوں نے معمول کی کاروائی کے دوران آلوسہ کرالپورہ کے رہنے والے ایک نوجوان نامی شمس الدین شیخ ولد سنااللہ شیخ ساکنہ آلوسہ کرالپورہ کو روک لیا اور مزکورہ افراد سےجامہ تلاشی کے دوران ایک سوگرام چرس برآمد کر لیا گیا اس سلسلے میں پولیس تھانہ کرالپورہ میں مزکور افراد کے خلاف پولیس تھانہ کرالپورہ میں کیس درج کر کےمزکورہ افراد کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر مذید کاروائی شروع کردی گئیں ہے اس کاروائی پر کرالپورہ کے لوگوں نے پولیس کی اس کاروائی کی کافی سراہانہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ منشیات مخالف مہم میں ہر وقت پولیس ساتھ ہیں اور منشیات کا قلع قمع کرنے کیلئے ہر وقت پولیس کے شانہ بہ شانہ کام کریں گے۔