فیضان قریشی
ایک طرف مہلک مرض کورونا وائرس نے لوگوں کا حال بے حال کر دیا ہے وہی دوسری جانب اشیائے خوردنی کی گراں بازری نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے.اگر چہ انتظامیہ لاک ڈاون کو کامیان بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے.
لیکن ضروری چیزوں کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے میں وہ ناکام ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامانا کرنا پڑ رہا ہے.اگر چہ متعلقہ محکمہ نے باضابطہ ریٹ لسٹ بھی نکالا ہے لیکن زمینی سطح پر اس کا اثر کہی بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے اور دوکاندار اس لسٹ کو بالائے طاق رکھتے ہے اور اپنی من مانی کرتے ہیں. جہانگریر لون نے نمائندے سے بات کرتے ہوئی کہا کہ سبزی فروش اور باقی دوکاندار اپنے مرضی سے چیزیں فروخت کر رہے ہیں اور اس حوالے سے متعلقہ محکمہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے.اس حوالے سے لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ جلد از جلد اس مسلہ کا نوٹس لے تاکہ انہے مزید دشواریوں کا سامانا نہ کرنا پڑے.