Latest News Of Kashmir And Daily Newspaper

ہسپتال کے گیٹ کے سامنے کچرے کا پھینکنا جان کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

شوکت چودھری

کوٹرنکہ// سب ڈویژن کوٹر نکہ کے ہسپتال کےگیٹ سے باہر نکلتے ہی گندگی وا بدبو کی وجہ سے مسافروں عام رہبروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نالیوں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کے گیٹ پر پانی کا جمع ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید خطرہ پیدا ہو سکتا ہے

ہسپتال کے آس پاس کے دکاندار اپنا کچرہ مناسب طریقے سے جو خارج نہیں کیا جاتا ہے اسے وہ ہسپتال کے گیٹ کے سامنے پھینک دیا جاتا ہے پر کچھ کچرے کو ہسپتال کی دیواروں کے ساتھ پھینک دیتے ہیں اس طرح کی گندگی سے پیدا ہونے والی بیماری نہ کہ صرف آنے جانے والے مسافروں کے لیے نہیں بلکہ ہسپتال کے سٹاف کے لیے بھی خطرناک ہوسکتی ہے اس کچرے کو اگر وقت سے اس کا خارج نہ کیا گیا تو ماحولیات آلودگی کا باعث بن سکتا ہے جس سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہو سکتی ہے اس ضمن میں جب ہم نے بی ایم او کنڈی اقبال ملک سے رابطہ کیا تو نے انہوں نے اس کی صفائی میں آس پاس کی دکانوں کے اپرالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کچرہ آس پاس کی دوائیوں کے دکاندار یہا جمع کرتے ہیں جس کے بارے میں میں نے کہی بار منع کیا مگر کوئی بھی اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا کوئی بھی ماننے کو یہ تیار نہیں