Latest News Of Kashmir And Daily Newspaper

جے کے ایس، آر، ٹی، سی ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں پورے جموں کشمیر و لداخ میں دو گھنٹے کا پرامن احتجاج کیا مطالبات پورے نہ ہوے تو احتجاج میں شدت لای جاے گی۔

جموں کشمیر و لداخ ورکرس یونین کے ترجمان اعلی خالد احمد راتھر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین آر،ٹی، سی ہر وقت عوامی خدمت میں پیش پیش رہتے ہے لیکن اس کے باوجود ملازمین کو جایز حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکرس یونین نے بارہا سرکار و منیجمنٹ کی نوٹس میں اپنے معملات لاے مگر منیجمنٹ کی عدم دلچسپی و سرد مہری کی وجہ سے ملازمین کو مجبوراً احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا اور پہلے مرحلے میں آج پوری یونین ٹیرٹی جموں کشمیر و لداخ میں دو گھنٹے کا پرامن احتجاج کیا گیا۔ سیرنگر میں چیرمین ورکرس یونین وجاہت حسین نے احتجاج کی قیادت کی اور ملازمین کے مسایل کو اجاگر کرتے ہوے کہا کہ ملازمین اپنے حقوق کے حصول کے لے اپنی جدوجھد میں شدت لے گے انہوں نے کہا کہ یونین نے عزت مآب ایڈوایزر جناب بڑھنا گر سے سیکرٹریٹ میں ملاقات کر کے ملازمین کے مطالبات و مسایل سے آگاہ کیا اور ایڈوایزر صاحب نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منیجمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ملازمین کے مطالبات کو حل کرنے کے لئے فوراً مثبت اقدامات اٹھائے لیکن منیجمنٹ ‌‌‌‌‌‌‌‌نے اپنی سابقہ روایات کے مطابق ملازم کش پالسی پر عمل پیرا ہوکر کوی بھی مثبت اقدامات نہیں اٹھائے نتیجتاً ملازمین آج چار ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں حالانکہ ملازمین آج کی اس وباہی بماری کوویڈ ١٩ کے باوجود عوامی خدمت میں پیش پیش رہے لیکن اس کے باوجود ملازمین کو تنخواہوں سے محروم رکھا گیا جو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ جن مطالبات کو لیکر احتجاج کیا جارہا ہے ان میں روکی ہوی تنخواہوں کی واگزاری اور آیندہ کی تنخواہوں کو باقاعدہ کرنا۔ کنسالڈیٹ ملازمین کو مستقل کرنا، ساتویں پے کمیشن کو لاگو کرنا، ایس، آر۔او 43 کو لاکو کرنا، سبکدوش ہوئے ملازمین کے بقایاجات واگزار کرنا،تیل کے چلان جو ڈرایور حضرت کے نام باقی ہے کہ ایڈجسٹمنٹ کرنا۔شامل ہے۔ چیرمین ورکرس یونین وجاہت حسین نے کہا کہ سرکار ایک بار میں ہی فیصلہ کرے کہ اگر ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو عوامی خدمت و سہولت کے لئے قیام رکھنا ہے تو ملازمین کی تنخواہوں کو باقاعدہ بنانے کے علاوہ محکمے کو درپیش مشکلات کو دور کرنا ہوگا اور کارپوریشن میں کم سے کم 1500بسوں کا اضافہ کرنا ہوگا، انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ہمارے جایز مطالبات کو حل نہیں کیا جاتا تب تک ہماری جدوجھد جاری رہے گی جس میں احتجاجی مظاہرے، دھرنا، اور مکمل ہڑتال شامل ہیں اور جس کی ذمہداری منیجمنٹ پر عاید ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ جموں میں احتجاج کی قیادت صوبہ صدر پرم جیت سنگھ، کشتواڑ میں اعجاز احمد، دہلی میں شبھاش چندر، انت ناگ میں نذیر احمد، کپوارہ میں نزاکت علی لداخ میں مشترکہ طور چھون زن اور محمد عباس پریزیڈنٹ کرگل نے